[:ur]ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 2دسمبر 2017ء میلسی کی تاریخ کا ایک تاریک دن تھا جب میلسی کے ایک غریب سبزی فروش کی 6سالہ بیٹی زاہرہ 12ربیع الاول کے موقع پر چراغاں دیکھنے گئے اور پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی۔ جس پر پولیس نے فور ی طور پر مقدمہ درج کرکے بچی کی تلاش شروع کردی اورمورخہ04.12.17 کو تقریباً 2بجے پولیس کو اطلاع ملی کہ بچی کی نعش فدا چونگی عقب سٹی میرج ہال پڑی ہے جس پر نعش کو قبضہ میں لے کر کاروائی کا آغازکر دیا۔
معصوم بچی کے قتل کا دلخراش وقوعہ کے قتل سے جہاں خاندان غم میں مبتلا تھا وہاں نامعلوم ملزمان کی گرفتاری ضلعی پولیس کیلئے چیلنج کی حیثیت رکھتی تھی ۔
اس کیس کے حوالے سے ریجنل پولیس آفیسر ملتان محمد ادریس احمد بھی ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹس لیتے ہوئے قیمتی رہنمائی اور کیس کو ٹریس کرنے کے حوالے سے گائیڈئنس کرتے رہے ریجنل پولیس آفیسر ملتان محمد ادریس احمد کی ہدایات پر عملدآمد کرتے ہوئے فوری طور پر ہنگامی میٹنگز کی گئیں اور ملزمان کو ٹریس کرنے کے لئے ایس پی انوسٹی گیشن،ڈی ایس پی میلسی، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ،ایس ایچ او سٹی میلسی اور سی آئی پر مشتمل ٹیمیں دی گئی جبکہ میڈیا ، شہریوں، تاجران اور علاقہ کے سٹیک ہولڈرز سے میٹنگ بھی کی گئی جنہوں نے پولیس کے زاہرہ کے قتل کے کیس کے حوالے سے خصوصی تعاون کیا ۔پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے علاقہ کے مشکوک افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کی اور بالا آخر ہفتہ کے تشکیل دی گئی خصوصی ٹیموں کی شب و روز کی کوششیں کامیاب ہوئیں ۔
ننھی بچی کا قاتل اس سے پچھلی گلی کا رہائشی محمد آصف ولد عبدالرزاق بعمر 29سال قوم کمہار سکنہ دربار نتھے شاہ والی گلی نکلا جو کہ مزدوری کا کام کرتا تھا 12ربیع الاول کی رات درندہ صفت انسان نے بچی کو بہلا پھسلا کر زیادتی کی اور نیم بے ہوشی کے حالت میں ملزم نے اس ڈر سے کہ وہ اپنے گھر والوں کو نہ بتا دے ننھی بچی کو زیر تعمیر بلڈنگ میں دفن کر دیا ۔ملزم آصف 2009ء میں بھی ایک مقدمہ زیادتی کے مقدمہ میں7سال سزا یاب ہوا اور2016ء میں جیل سے رہا ہوا تھا دوران تفتیش ملزم کا دیگر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا۔
ڈی پی او وہاڑی عمرسعید ملک نے مزید بتلایا کہ ملزم آصف نے بچی کے ساتھ زیادتی کر کے قتل کرنا تسلیم بھی کیا جس کو قانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے گی۔علاقہ کے لوگوں نے اندھا قتل کو محدود عرصہ میں ٹریس کرنے پر ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک اور وہاڑی پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور وہاڑی پولیس زندہ آباد کے نعرے لگائے۔[:]
711