429

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میلسی میں شعبہ امراض گردہ ( ڈیلسز یونٹ ) کے وارڈ کا افتتاح

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میلسی میں شعبہ امراض گردہ ( ڈیلسز یونٹ ) کے وارڈ اور صحت میلے کے افتتاح کیلئے تقریب منعقد کی گئی جس میں ممبر قومی اسمبلی سعید احمد خان اور ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے ربن کاٹ کر ڈیلسز یونٹ اور صحت میلہ کا افتتاح کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی چوہدری عبدالغفار ، چیئرمین بلدیہ توصیف احمد خان، تحصیلدار میلسی محمد آفتاب ڈوگر ، سید ماجد شاہ اور ایم ایس ڈاکٹر حافظ محمد فاضل ، مرکزی صدر انجمن تاجران شیخ محمد سلیم ، ممبر ہیلتھ کونسل کمیٹی راؤ محمد ریاض ، راؤ محمد اسحاق ، میاں نعیم ، شیخ حسنین الہی اور سی او بلدیہ چوہدری محمد ندیم سمیت شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی سعید احمد خان کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام سے وعدہ کیا تھا میلسی کیلئے ڈیلسز یونٹ کا جس کا آج ہم نے الحمداللہ آغاز کردیا ہےجو دو ماہ میں مکمل فنگشنل کردیا جائیگا انہوں نے کہا کہ یہ بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا لیکن کچھ ٹیکنیکل رکاوٹوں کی وجہ سے منصوبہ تاخیر کا شکار ہوگیا تھا ہم نے تمام رکاوٹیں ہٹا کر 15 لاکھ روپے سے منصوبہ شروع کیا ہے جس میں مزید اضافہ کردیا جائے گا فل وقت ڈیلسز یونٹ 8 بیڈز پر مشتمل ہے اور اس یونٹ میں 8 لوگوں کا ایک ہی وقت میں ڈیلسز ہوسکے گا انکا کہنا تھا کہ اس سے قبل میلسی میں کارڈیالوجی وارڈ کا بھی افتتاح کیا تھا جو آج الحمداللہ مکمل فنگشنل ہو چکا ہے اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے 45 لاکھ کی گرانٹ سے ایمرجنسی وارڈ بھی اپڈیٹ کیا جا رہا ہے جو ہمارے علاقہ کی عوام کی ڈیمانڈ تھی مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو صحت کی مکمل سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے حکومت پنجاب کی جانب سے صحت میلہ کا انعقاد خوش عین ہے جس میں مرد و خواتین کے تمام ٹیسٹ مکمل فری کیئے جا رہے ہیں گورنمنٹ آف پنجاب کی جانب سے پنجاب کے ہر ڈی ایچ کیو ، ٹی ایچ کیو ، بی ایچ یو اور آر ایچ سی ہسپتال میں سہولیات موجود ہیں جہاں پر مکمل ٹیسٹ اور ادویات فری فراہم کی جا رہی ہیں انہوں نے بتایا کہ باہر کے ممالک میں ایسی سہولیات موجود ہیں لیکن یہ ایک وجن تھا وزیر اعلی پنجاب اور میاں محمد نواز شبریف صاحب کا جس کو عملی جامہ پہنایا گاہے یہ سہولت عوام کو ایک ہفتہ یا ایک ماہ کیلئے نہیں دی جا رہی ہے یہ بنا کسی رکاوٹ ایسے ہی جاری رہیں۔گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں