459

ڈاکٹرمحمد فاضل نے بطورایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال میلسی کا چارج سنبھال لیا

جہانگیر شہزادہ کی ریٹائر منٹ کے بعد ڈاکٹرمحمد فاضل کو ایم ایس کا چارج سونپ دیا گیا ۔ یاد رہے کہ ایم ایس ڈاکٹر جہانگیر شہزادہ اپنی مدت ملازمت 9 اپریل کو مکمل ہو نے کے بعد ریٹائر ہو گئے تھے جس سے تحصیل ہسپتال کی ذمہ داری خالی تھی ۔ ایم ایس شپ کے لئے ای ڈی او ہیلتھ وہاڑی ڈاکٹر افضل بشیر نے ڈاکٹر محمد فاضل کو یہ ذمہ داری سونپ دی ۔ انکی سفارش سیکرٹری ہیلتھ کو بھیج دی گئی جس کے بعد ڈاکٹرمحمد فاضل کو ایم ایس کا چارج سونپ دیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں