مذھب

تحصیل میلسی ایک مسلم معاشرہ ہے جہاں پر غیر مسلم آبادی ایک فی صد سے بھی کم ہے ۔ قیام پاکستان کے وقت تحصیل میلسی میں تقریباً 15فی صد غیر مسلم رہتے تھے ۔ غیر مسلموں میں ہندو ۔ سکھ ۔ عیسائی شامل تھے ۔ غیر مسلم آبادی کا بڑا حصہ ہندوئوں پر مشتمل تھا۔ میلسی شہر میں تقریباً 80 فی صد باشندے ہندو تھے ۔ تحصیل میلسی کے دیہات جلہ جیم ۔ خان پوراور کرم پور میں بھی کافی غیر مسلم آبادی تھی ۔ہندو 1947کی تقسیم کے وقت ہندوستان چلے گئے اور مسلم مہاجرین اُن گھرو ں میں آباد ہوئے ۔ جہاں پہلے ہندو رہتے تھے ۔
قیام پاکستان سے پہلے مسلمانوں میں فرقہ واریت بہت کم تھی ۔ بعض اہلسنت بھی تعزئے کے جلوس میں ہندئوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اہل تشیع کا ساتھ دیتے تھے ۔ میلسی شہر کے خادم حسین بخاری نے ساری زندگی تعزیہ نکالا اور مرتے دم تک اہلسنت عقائد پر قائم رہا ۔ عصر موجود میں مسلمان مختلف گروپوں میں بٹ چکے ہیں ۔ یہ گروہ اپنی اپنی علیحدہ شناخت بھی چاہتے ہیں ۔ حالیہ سالوں میں نوجوانوں کی ایک قابل ذکر تعداد اہل حدیث مسلک فکر سے متاثر ہوئی ہے ۔ سنی نمائندہ تنظیم سپاہ صحابہ پاکستان اور شیعہ نمایندہ تنظیم تحریک جعفر پاکستان کے درمیان خونی تصادم کے نتیجے میں میلسی بھی محفوظ نہیں رہا۔ تحصیل میلسی میں مختلف اوقات میں دہشت گردی کے واقعات ہوئے تاہم میلسی شہر میں کوئی فرقہ وارانہ تصادم یا دہشت گردی نہیں ہوئی زیر نظر مضمون میں مسلمان فرقوں کی وضاحت کی گئی ہے۔

spinco   betebet   betebet   betebet   onwin   betebet   betebet   betgaranti   betganrati   betgaranti   spinco   betgaranti   betgaranti   betgaranti   betgaranti   betgaranti   betebet   betebet   onwin   betebet   betebet   betebet   casibom   onwin   betpipo   marsbahis   grandpashabet   casibom