نہری پانی نہ پہنچنے کی وجہ سے کاشتکاروں کو ٹیوب ویل کا پانی حاصل کرنا پڑتا ہے۔
پنجاب کا نظامِ آبپاشی نہروں پر مشتمل ہے۔ جنوبی پنجاب کی تحصیل میلسی میں مختلف مواضعات کی اراضی کو سیراب کرنے کے لیے مغربی بار ڈویژن کو دو سب ڈویژنوں واں والا اور قطب پور میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پنجاب کے دوسرے علاقوں کی طرح تحصیل میلسی میں بھی کاشتکار پانی چوری کی شکایات کرتے نظر آتے ہیں۔
ڈویژن واں والا میں شتاب گڑھ، گودڑ والا، لال سگو میں شامل ہیں جبکہ ڈویژن قطب پور میں کھرالہ اور قطب پور سب ڈویژن آتی ہیں۔
تحصیل میلسی میں جن راجباہوں سے زرعی زمین سیراب ہوتی ہے ان میں تیل ڈسٹی، 10 آر، آٹھ آر، 10 اے ایل، نو ایل، 10 ایل، 11 ایل، سیون اے آر، حاجی ڈسٹی، خاکوانی ڈسٹی، 12 ایل، راجباہ حاجی واہ اور راجباہ جوئیہ بنگلہ شامل ہیں۔
محکمہ انہار سے ملنے والے اعدادو شمار کے مطابق تحصیل میلسی میں کُل منظور شدہ پانی 1622.5 کیوسک ہے۔
اس پانی سے تحص