میلسی سے تقریباً 15کلو میٹر جنوب مغرب کی طرف قدیم قصبہ فتحپور آباد ہے ۔ تاریخی حوالہ جات کے مطابق زمانہ قدیم میں کبھی جنوبی پنجاب کے بعض علاقوں میں جوئیہ خاندان حکمران تھا۔ تب فتح پور راجدھانی تھا۔فتح پور میں کھجوروں کے درخت زمانہ قدیم میں محمد بن قاسم یا دوسرے مسلمانوں کی فتوحات کی یاد گار سمجھے جاتے ہیں ۔میلسی کے بہت سی لوگوں کا خیال ہے کہ قصبہ فتح پور میلسی شہر سے زیادہ قدیم ہے قیام پاکستا ن کے وقت فتحپور میں کافی ہندو آباد تھے ۔پاکستان کے بعد فتح پور نے بہت زیادہ ترقی نہیں کی۔