خان پور

تحصیل میلسی کے قدیم قصبات میں قصبہ خانپور بھی شامل ہے قیام پاکستان سے پہلے ہندو روساء کھیم راج بترا اور مرلی دھر بترا وغیرہ اس قصبے میں رہتے تھے۔بترا فیملی کا شمار بڑے نوابین میں ہوتا تھااور انکے رؤسائے فدہ کے ساتھ سماجی تعلقات تھے ۔قیام پاکستان کے بعد کثیر تعدادمیں مہاجر راجپوت سید ارائیں یہاں آباد ہوئے ۔کیپٹن قطب خان (ایم ایل اے)کا تعلق بھی اسی قصبہ سے تھا ۔کیپٹن قطب خان کا نام تاریخی حوالے سے اس لئے ضروری ہے کہ اس نے دونوں عظیم جنگوں میں حصہ لیا اور حکومت بر طانیہ سے بہادری کے اعزازات حاصل کئے اس قصبے کے ایک اور سماـجی کارکن حاجی دوست محمد عرف چن میاں نے بڑی عزت اور شہرت پائی ۔دوست محمد عرف چن میاں نے خان پور میں بنیادی مرکز صحت کیلئے قطعہ اراضی عطیئے کے طور پر دیا۔دوست محمد عرف چن میاں متعدد بار یونین کونسل فدہ کا وائس چیئر مین منتخب ہوا۔چن میاں1997میں ہمیشہ نامعلوم رہنے والے دہشت گردوں کے ہاتھوں جا ںبحق ہوا۔خانپور میں روحانی پیشوا غازی پیر گیلانی کے مزار کے پہلو میں برگد کا ایک قدیم درخت ہے ۔کنور ممتاز احمد خان ،کنور ریاض احمد خان مشہور شاعر ،صحافی مرید عباس خاور ،رائو محمد اکرم ایڈووکیٹ ،سید مصدق حسین بخاری ،ڈاکٹر مہر خادم حسین ،سید فتح دریا شاہ گیلانی،شمشیر حسین ایڈووکیٹ ،چوہدری انعام اللہ (اسسٹنٹ انجینیئر)کنور محمد خالد ایڈووکیٹ کا تعلق قصبہ خان پور سے ہے ۔پنجابی فلم شیرا ڈاکو کے حقیقی کردار شیر محمد عرف شیرا ڈاکو کا تعلق بھی قصبہ خانپور سے ہے جو اپنی زندگی میں پولیس کے لئے چیلنج بنا رہا اور ایک دن پاکستا ن میں مروجہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہو گیا۔

betcio   betcio   betcio   onwin   onwin   betgaranti   betgaranti   betgaranti   spinco   betebet   betebet   betebet   onwin   betebet   betebet   betgaranti   betganrati   betgaranti   spinco   betgaranti   betgaranti   betgaranti   betgaranti   betgaranti   betebet   betebet   onwin   betebet   betebet   betebet   casibom   onwin   betpipo   marsbahis   grandpashabet   casibom