ڈرگ انسپکٹر تحصیل میلسی حماد احمد نے سٹور مالکان کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی۔
انہوں نے سٹور مالکان پر زور دیا ہے کہ وہ معیاری وارنٹی شدہ ادویات کوالیفائیڈ پرسن کی موجودگی میں فروخت کریں۔ادویات کی وارنٹی سٹور کے معائنہ کے موقع پر فراہم کی جائے اور ساتھ میں نارکوٹکس ادویات کی خرید فروخت کا ریکارڈ رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈرگ رولز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے، عطائیوں کو ادویات نہ دی جائیں۔ادویات کے ٹمپریچر کا مکمل خیال رکھا جائے اور صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے۔
ادویات ڈاکٹری نسخہ کے بغیر فروخت نہ کریں وگرنہ سخت کاروائی کی جائے گی عطائیوں کے خلاف مہم جاری ہے انہیں لوگوں کی جان سے کھیلنے کی اجازت نہ دی جائے گی۔
پریکٹس کرنے والے سٹور مالکان اور کوالیفائیڈ پرسن کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے سٹور سیل کر دیے جائیں گے۔