180

گندم کے سٹوں میں دانے بننے کاعمل جاری ہے اس لیے بارش کا برسنا مجموعی طور پر گندم کے لیے فائدہ مند ہے

گزشتہ روز وہاڑی اور گرد و نواح میں اچانک موسم تبدیل ہو گیا، آسمان پر گھنے بادل چھانے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
دن کے وقت بارش برسنے کا امکان تھا مگر بارش رات کے پچھلے پہر شروع ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے ہر طرف پانی نظر آنے لگا۔
ماہرین زراعت حافظ زبیر امجد نے بتایا کہ اس وقت گندم کی فصل تیار ہونے کے مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔
‘گندم کے سٹوں میں دانے بننے کاعمل جاری ہے اس لیے بارش کا برسنا مجموعی طور پر گندم کے لیے فائدہ مند ہے۔’
انہوں نے بتایا کہ تیز آندھی کے ساتھ بارش برسنے سے گندم کی فصل کو نقصان بھی پہنچا ہے گندم کے پودوں کا قد اس وقت ساڑھے 3.5 فٹ تک ہے اور تیز آندھی سے اکثر پودے گر گئے ہیں جس کے باعث گندم کی پیداوار میں کمی کا امکان پایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گندم کے کاشتکاروں کو چاہئے کہ وہ فصل کو مزید پانی نہ دیں اور اس مرحلہ میں فصل کو کسی قسم کی کھاد کی ضرورت نہیں ہے۔
‘ان دنوں گندم کی فصل پر سبز تیلے کے حملے کا خدشہ ہے جس سے بچاؤ کے لیے کسانوں کو مناسب اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔’

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں