363

میلسی سے کراچی جانے والی مسافر بس سکھر کے قریب سانگی میں تیز رفتاری کی وجہ سے الٹ گئی

میلسی سے کراچی جانے والی مسافر بس سکھر کے قریب سانگی میں تیز رفتاری کی وجہ سے الٹ گئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ، جبکہ 18 افراد زخمی بھی ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 3خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے۔ بس میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کی کوشش جاری ہے، جس میں معتدد افراد شدید زخمی ہیں۔ ۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے، جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں