انتظامیہ

میونسپل کمیٹی تحصیل میلسی
چئیرمین : توصیف احمد خان
وائس چئیرمین : مہر عبدالخالق

توصیف احمد خان یوسفزئی میونسپل کمیٹی میلسی میں ن لیگ کی ٹکٹ پر چیئرمین منتخب ہوچکے ہیں جبکہ ان کے ساتھ وائس چیئرمین کی نشست پر مہر عبدالخالق منتخب ہوئے ہیں۔

توصیف احمد خان یوسفزئی کا تعلق ایک سیاسی خاندان سے ہے۔

ان کے والد توفیق احمد خان یوسفزئی دو بار چیئرمین میونسپل کمیٹی رہے ہیں 1979ء میں پہلی بار اور دوسری بار 1989ء میں منتخب ہوئے تھے۔

توصیف احمد نے بی اے، ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے۔

سابق ایم این اے محمود حیات خان عرف ٹوچی اور سابق ایم این اے محمد اظہر احمد خان یوسفزئی ان کے چچھا زاد بھائی ہیں۔

بارہ سال وفاقی ادارہ ایف آئی اے میں بطور انسپکٹر رہے ہیں بعد میں نوکری سے مستعفی ہو کر اپنے والد کے ساتھ کام کاج میں ہاتھ بٹانے لگ گئے۔

توصیف احمد خان پہلی بار 2003ء اور دوسری بار 2004ء میں ناظم رہ چکے ہیں۔

میلسی شہر کے سب سے بڑے مسئلے صفائی کے حوالے سے توصیف احمد خان کا کہنا ہے کہ ٹی ایم اے میلسی  کے خاکروب اور مالی جو اپنے فرائض سرانجام نہیں دے رہے۔جو ملازمین اپنی ڈیوٹی کے علاوہ دوسری جگہوں پر کام کر رہے ہیں ان کو اپنے کام پر واپس لایا جائے گا ورنہ کاروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آبادی کے حوالے سےمیلسی میں خاکروب کی تعداد کم ہے اور کافی عرصہ سے نئے خاکروب بھرتی نہیں کیے گئے  اب نئے خاکروب بھرتی کرنے کی ممکنہ کوشش کی جائے گی تاکہ شہر میں صٖفائی کے نظام کو بہتر بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ  نالیوں کی جگہ پائپ لائن اور سولنگ کی جگہ ٹف ٹائل لگائیں گے۔ میلسی شہر میں سیوریج کا بھی بہت بڑا مسئلہ ہے جس  کے لیے ڈسپوزل کی ضرورت ہے جس کی گرانٹ کے حوالے سے حکومت کو درخواست دی ہوئی ہے وہ جیسے ہی ملتی ہے تو سیوریج کا مسئلہ حل کریں گے۔

ٹریفک کے حوالے سے شہریوں کی مشاورت سے اس مسئلہ کو بھی جلد حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شہر میں بڑھتی ہوئی تجاوزات کے خاتمے کو کنٹرول کرنے کے لیے تاجران کے تمام نمائندوں سے مشاورت جاری ہے جلد ہی تجاوزات کا خاتمہ کردیا جائے گا۔

سٹریٹ لائٹس کی کمی کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ اس کمی کو پورا کیا جائے گا۔ شہر کو صاف ستھرہ ماڈل سٹی بنانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے توصیف احمد خان نے کہا کہ شہر کی ترقی و خوبصورتی کے لیے شہری میرے کندھے سے کندھا ملا کر چلیں اور جہاں کہیں بدعنوانی یا نا انصافی دیکھیں تو مجھ سے رابطہ کریں میرے دروازے شہریوں کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔

صفحہ پر فراہم معلومات سےمتعلق اپنی رائے دیجئے

افرادنے ابھی تک موجودہ صفحہ پر اپنی رائے دی ہے